ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برانڈ پاکستان کی شناخت عالمی دہشت گردی کے ساتھ ہے :جیٹلی

برانڈ پاکستان کی شناخت عالمی دہشت گردی کے ساتھ ہے :جیٹلی

Sat, 08 Oct 2016 12:33:13    S.O. News Service

واشنگٹن،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ملک کی پالیسی کے اوزار کے طور پر دہشت گردی کا استعمال کرنے کے لیے پاکستان پر آج نشانہ لگایا اور کہا کہ برانڈ پاکستان کی اصل شناخت عالمی دہشت گردی کے ساتھ ہے ، کیونکہ دنیا میں ہر بڑے دہشت گردانہ واقعے کے آس پاس پاکستان کا نشان قدم ہوتا ہے۔ جیٹلی یہاں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے پاکستان دہشت گردی سے منسلک معاملات سے نپٹتا ہے، اس کی معتبربیت کافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ 19ویں سارک سربراہی کانفرنس سے کئی ممالک کا خود کو الگ کرلینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ علاقے میں پاکستان الگ تھلگ پڑ رہا ہے۔غورطلب ہے کہ سارک کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہونا تھا۔جیٹلی نے کہاکہ یہ حقیقت کہ تقریبا ہر کسی نے کہا کہ ہم سارک سربراہی کانفرنس میں حصہ نہیں لیں گے، علاقے میں الگ تھلگ پڑ جانے کی بات کرتا ہے۔آخر کار اگر آپ دہشت گردی کا استعمال ملک کی پالیسی کے اوزار کے طور پر کرتے ہیں، ہر دہشت گرد انہ واقعہ، دنیا میں کہیں بھی بڑا دہشت گرد انہ واقعہ ہو، اس کے اس کے اس پاس پاکستان کا نشان قدم ہوتا ہے ، تب برانڈ پاکستان کی اپنی شناخت عالمی دہشت گردی کے ساتھ بن جاتی ہے۔انہوں نے میڈیا سے کہاکہ ،اس لیے ایسی تمام متضاد باتیں جو وہ کہتے ہیے، جیسے کہ پاکستان خود متاثر ہے وغیرہ، نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا ان کی باتیں نہیں سن رہا ہے کیونکہ جہاں تک ایسے معاملات کا تعلق ہے، ان کی معتبریت کافی کم ہے اور ماضی کا ریکارڈ بھی اچھا نہیں ہے۔ہندوستان کے سرجیکل حملے کے سیاسی خطرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ہمیں مسئلہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کے پاس ایٹمی طاقت ہے اور اس وجہ سے دنیا میں ایٹمی بلیک میل پاکستان کی حکمت عملی ہے۔یہ کبھی ہندوستان کی حکمت عملی نہیں رہی ہے۔


Share: